پڑوسیوں سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں: نوازشریف

May 07, 2015 | 20:33

Waqt News
اسلام آباد میں مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبد القیوم کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا ، معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سےگارڈ آف آنر پیش کیا گیا- مالدیپ کے صدر نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران پاکستان اورمالدیپ کےدرمیان وفودکی سطح پرمذاکرات،تعلیم ،صحت منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ تمام پڑوسیوں سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں،مالدیپ اورپاکستان کےدرمیان مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک عوامی سطح پررابطوں کوفروغ دیں گے،اس موقع پر مالدیب کے صدرکا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں شاندار استقبال کرنے پر وزیراعظم اور پوری پاکستانی قوم کے شکرگزار ہیں، پاکستان ہمیشہ مالدیپ کا پراعتماد دوست رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سونامی کے دوران پاکستان نے بہت مدد کی متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں-
مزیدخبریں