عمران خانNA-125 کے ٹریبونل کے فیصلے کو پڑھے بغیر ہی ڈنڈورا پیٹ رہے ہیں:دانیال عزیز

جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو پچس میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر خوش ہیں مگر عمران خان ٹربیونل کا فیصلے پڑھے بغیر کی واویلا کر رہے ہیں۔دانیال عزیزدانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان دس ایشوز کو الیکشن ٹربیونل میں لے کر گئے تھے مگر ثبوت ایک بھی نہیں پیش کر سکے،، انہیں چاہئے کہ اپنی شکست تسلیم کرلیں۔