ڈاکٹرزنے وزیر داخلہ احسن اقبال کی حالت تسلی بخش قرار دے دی، آئی سی یو منتقل کردیا گیا
لاہور سروسز اسپتال کے ڈاکٹرزنے وزیر داخلہ احسن اقبال کی حالت تسلی بخش قرار دے دی،ہسپتال ذرائع کے مطابق قاتلانہ حملے میں زخمی احسن اقبال کے لاہور سروسز اسپتال میں دو نوں آپریشنز مکمل کرلیےگئے، ذرائع کے مطابق پہلے آپریشن میں احسن اقبال کے پیٹ میں لگی گولی نہیں نکالی گئی جبکہ دوسرے آپریشن میں کہنی کی ٹوٹی ہڈی جوڑی گئی،گولی کہنی کے قریب لگتی ہوئی پیٹ میں چلی گئی تھی،
وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی حالت اب بہتر ہے، احسن اقبال کو آپریشن کے بعد آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔