پاک بحریہ نے ملکی دفاع کیلئے ترقی اور تحفظ پر مبنی کثیر الجہتی حکمت عملی بنا رکھی ہے: ظفر محمود عباسی
اسلام آباد میں بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ ایک سڑک ایک راستہ مشترکہ ترقی و خوشحالی کا راستہ ہے، بحر ہند مختلف ثقافتوں، تہزیبوں اور تاریخوں کا مسکن ہے، ایک سڑک ایک راستہ ایشیاء، افریقہ اور دیگر خطوں کو آپس میں ملائے گا، جیو اقتصادیات میں بحر ہند کلیدی اہمیت کا حامل ہے، منصوبے سے ممالک کے مابین مسابقت بڑھی ہے، پاک بحریہ کی ذمہ داری ہے کہ بحری راستوں کو تجارت کیلئے محفوظ اور کھلا رکھے، امیر البحر کا کہنا تھا کہ ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے ملکی دفاع کیلئے ترقی اور تحفظ پر مبنی کثیر الجہتی حکمت عملی بنا رکھی ہے، سی پیک، قومی اہمیت کا کلیدی ایجنڈا ہے، پاکستان، سمندری وسائل کو بروئے کار لا کر ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے، گوادر میں نیا شپ یارڈ اور نجی شعبے میں ایک اور شپ یارڈ سے ملکی ترقی تیز تر ہو گی، بی آر آئی سے پاکستان اور خطہ اقتصادی و معاشی ترقی کے راستے پر گامزن ہو گا۔