دنیا کی اسی فیصد تجارت سمندری راستے سے ہوتی ہے،،خطےکی ترقی کیلئےسی پیک جیسےمنصوبےبناناہوں گے:شاہد خاقان عباسی
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دنیا کی80 فیصد تجارت سمندری راستے سے ہوتی ہے ،، موجودہ حالات میں میری ٹائم سمپوزیم کاانعقاد اہم ہے ،، خطےکی ترقی کیلئےسی پیک جیسےمنصوبے بنانا ہوں گے ،، جغرافیائی حیثیت سےاستفادے کیلئے اقدامات ضروری ہیں،، ہماراخطہ توانائی اورقدرتی وسائل سےمالا مال ہے،، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،، ہم نے بلوچستان میں12سو کلومیٹر کی شاہراہیں تعمیر کیں،، پاکستان وسط ایشیائی ممالک کو تجارتی رسائی دے سکتا ہے،،