احسن اقبال پر حملے کو ملکی سلامتی پر حملہ قرار دے دیا۔ ملک احمد خان
ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے سروسز ہسپتال میں احسن اقبال کی عیادت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ احسن اقبال پر نہیں ملک کی سلامتی پر حملہ ہے، مکمل انکوائری کی جائے گی کہ غفلت کہاں سے ہوئی، کسی صورت بھی سیکورٹی غفلت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا،ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال ان کے گھرانے اور ان کے ختم نبوت کے حوالے سے عقیدت کو سب جانتے ہیں، ملزم کا ابتدائی بیان مذہبی نوعیت پر ہے مگر مکمل رپورٹس کا انتظار کیا جانا چاہیے، میڈیا ایسی خبریں چلانےسے گریز کرے، ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ موجودہ سیکورٹی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب ہونا چاہیے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہیے،عدالت نے سکیورٹی واپس لی ہے اس کی احترام کرتے ہیں، اہم لوگوں کی سیکورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے حکومت کو اس پر خود فیصلہ لینا ہوگا۔