احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے، مذہبی جنونیت کے نام پر سیاسی بننے والےکامیاب نہیں بوسکتے، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے۔ غلط فیصلوں سے انتہا پسندی پیدا کردی گئی ہے، نواز شریف کو روکنے کے لیے اب ملک کا یہ حشر کیا جا رہا ہے، اللہ کے گھر کو انتخابی دفتر بنایا گیا۔ ملک میں مصنوعی دو نمبر مذہنی لوگ پیدا نہیں کرنے چاہئیں،طلال چوہدری نے کہاکہ ہم مشکل دورسےگزرجائیں گے، ملک کیسےگزرے گا، کچھ بھی ہو انتخابات ملتوی نہیں ہونے دیں گے، جس ملک کا وزیر خارجہ نااہل، وزیر داخلہ زخمی ہو جائے تو اسکا کیا ہو گا ۔یہ بات خلائی مخلوق کو سمجھنی چاہیے۔ مذہبی جنونیت کے نام پر سیاسی بننے والے اس سال ناکام ہوں گے۔طلال چوہدری کاکہنا تھا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کو شکست دینے کے لیے ایم کیو ایم بنائی گئی، عمران خان جیسے لوگ بھی نہ پیدا کیے جائیں ۔ہم نے کسی پر الزام لگا کر کارکنوں کو کوئی پیغام نہیں دیا ۔ہم بلٹ کا مقابلہ بیلٹ سے کریں گے ۔نواز شریف کو لگنے والے زخموں کا جواب الیکشن میں دیں گے