عمران خان کاکوئی نظریہ نہیں، عمران خان اور نواز شریف کا نظریہ اور ایجنڈا ایک ہے دونوں اقتدارکیلئے لڑ رہے ہیں, چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
منڈی بہاﺅالدین میں ممبر سازی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ، عمران خان نے 2 گھنٹے کی تقریر میں کام کی بات نہیں کی ،، ان کاکوئی نظریہ نہیں، وہ صرف ہوائی فائر کرتے ہیں،، خان صاحب بتائیں کیا خیبر پختونخوامیں تعلیمی نظام دیا؟، کیا خیبر پختونخوامیں غربت کم کرنے کیلئے کوئی پروگرام شروع ہوا؟، عمران خان نے خیبرپختونخوا کیلئے کچھ نہیں کیا اور نہ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف کا نظریہ اور ایجنڈا ایک ہے، دونوں اقتدارکیلئے لڑ رہے ہیں، عمران خان دراصل میاں صاحب کا تسلسل ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ،، میاں صاحب کی مدد نہیں ہورہی تو خلائی مخلوق کہہ رہے ہیں، میری سیاست جمہوری اورعوامی ہے،دنیا کی کوئی طاقت مجھے عوام سے الگ نہیں کرسکتی،، ان کا کہنا تھا ، پیپلزپارٹی دورمیں کسان خوشحال تھا، لیکن مسلم لیگ ( ن) کی حکومت نے زراعت کوتباہ کردیا،، موجودہ حکمران کس منہ سے خوشحالی کی بات کر رہے ہیں