62 پیشیوں کے باوجود بھی نواز شریف کیخلا ف کوئی گواہ آیا نا ہی کوئی کاغذ, رہنما مسلم لیگ ن پرویز رشید
حتساب عدالت میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی پیشی کے موقع پر پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نواز شریف کی احتساب عدالت میں باسٹھویں پیشی ہے، 6 ماہ کا وقت تھا ، آج تک نہ کوئی گواہ آیا نہ ہی کوئی کاغذ نواز شریف کےخلاف آیا اور عمران خان کی فوٹیج موجود ہے جس میں ان کی اشتعال انگیز تقریر کےبعد ان کے کارکنان نے با وردی پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا،پھر بھی عمران خان کو بری کردیا جاتاہے،پرویز شید نے مزید کہا کہ اسی تضاد کے خلاف مسلم لیگ ن جہدوجہد کر رہی ہے، قانون کی نظر میں انتقام کے لئے لوگوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ قانون کی نظر میں کوئی لاڈلا بھی نہیں ہونا چاہئے،،پرویز رشید، چودھری نثار سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب بہت دلچسپ انداز میں گول کر گئے،کہتے ہیں آج کے دن ستاروں نے چودھری نثار کے متعلق سوال کا جواب دینے سے منع کیا ہے