پنجاب حکومت نے سرکاری افطار پر پابندی لگادی
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری افطار ڈنر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ رمضان المبارک میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری افطار ڈنر پر پابندی کا حکم جاری کر دیا، پابندی کا اطلاق وزراء، مشیران اور سیکرٹریز سمیت تمام حکومتی تقریبات پر ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قومی وسائل کی امین جماعت ہے، سرکاری خزانے کی پائی پائی عوامی فلاح پر خرچ کی جائے گی۔