گذشتہ سال 46 ملین بے گھر ہونے والوں میں 19ملین بچے شامل ہیں: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کے مطابق گزشتہ برس قدرتی آفات، مسلح تنازعات اور تشدد کے تقریبا 46 ملین افراد اپنے ہی ملکوں میں بے گھر ہونے پر مجبور ہوئے جبکہ ان میں بچوں کی تعداد تقریبا 19ملین تھی۔مسلح تنازعات اور قدرتی آفات کے باعث اپنے ہی ملکوں میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جنیوا میں اس حوالے سے شائع ہونے والی سالانہ رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار انیس میں اپنے ملکوں میں مہاجرین بننے والے افراد کی تعداد تقریبا 46 ملین تھی۔ ان میں سے تین چوتھائی مہاجرین کا تعلق صرف دس ممالک سے ہے اور ان ممالک میں سرفہرست شام، کولمبیا، کانگو، یمن اور افغانستان ہیں۔ مبصرین کے مطابق ان میں 19ملین بچے ہیں، جو تنازعات کے باعث اپنے ہی ملکوں میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گھر ہونے والے لاکھوں بچوں کو مناسب تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے