پیرو میں 5.3 شدت کا زلزلہ
جنوبی امریکی ملک پیرو کے صوبہ سان مارٹن میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو صوبہ سان مارٹن کے دارالحکومت مویوبمبا کے شمال مشرق میں 43 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 24.21 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔