کراچی، محکمہ صحت نے جناح اسپتال کو پلازما استعمال کی اجازت دیدی
محکمہ صحت سندھ نے کرونا مریضوں کے علاج کے لیے جناح اسپتال کو پلازما کے استعمال کی اجازت دے دی۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جناح اسپتال کو پلازما کے استعمال کی اجازت دے دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پلازما تھراپی کے لیے سندھ بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی کے قواعد پر عمل کرنا ہوگا، ایس او پی کے تحت اسپیشل ٹیم اس کی مانیٹرنگ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال نے صورت حال سے محکمہ صحت کو ا?گاہ کیا تھا، محکمہ صحت سندھ نے 24 گھنٹوں کے دوران اجازت نامہ جاری کردیا۔واضح رہے کہ جناح اسپتال اور این ا?ئی بی ڈی کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہرشمسی کا کہنا تھا کہ خوشی ہیاین ا?ئی بی ڈی کو کوویڈ19کے علاج کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جناح اسپتال کراچی میں پہلی بار کلینکل ٹرائل شروع کررہا ہے۔ڈاکٹر طاہرشمسی نے بتایا تھا کہ کوویڈ کے ایک مریض کو 4 گھنٹے میں پلازما لگادیا جائے گا ، انشااللہ 2 سے4 دن میں مریض میں بہتری ا?نا شروع ہوجائے گی۔