آر ایس ایس اور نر یندر مودی میں صرف نام کا فرق ہے دونوں اقلیتوں اور امن کے دشمن ہیں۔ چوہدری محمد سرور
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور نر یندر مودی میں صرف نام کا فرق ہے دونوں اقلیتوں اور امن کے دشمن ہیں عالمی برادری نے انکا نوٹس نہ لیا تو خطے کا اَمن تبا ہ ہوجائیگا۔بھارت پاکستان کیخلاف کوئی بھی شرارت کر نے سے پہلے اپنے عبر تناک انجام کو بھی ذہن میں رکھ لے۔پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے اور کشمیر کے حوالے سے اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔بھارت میں کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا بھارتی منصوبہ شر مناک ہے۔ وہ گو رنر ہاؤس لاہو ر میں جمعرات کے روزمذہبی و سیاسی شخصیت پیر سید ناظم حسین شاہ سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت میں آرایس ایس اور نر یندر مودی ایک ہی مشن پر گامزن ہو کر اقلیتوں کی نسل کشی کے منصوبے بنا رہے ہیں اور نامور بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے سمیت انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے بہت سے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ بھارتی حکمران آر ایس ایس کے ساتھ ملکر کورونا کی آڑ میں اکثریتی ہندوں اور اقلیتی مسلمانوں کے مابین کشیدگی کو ہوادیکر مسلمانوں کی نسل کشی کے منصوبے بنا رہے ہیں اور اب کسی کو کوئی شک نہیں کہ نر یندر مودی انسانیت کے دشمن ہیں اور بھارت میں آج مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں غیرمحفوظ ہو چکیں ہیں کورونا کو جوازبناکر مسلمانوں کی نسل کشی کا منصوبہ اصل میں انسانیت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ہے وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے بھارت کے انسانیت دشمن اقدام پر خاموشی اختیار نہ کر ے بلکہ اسکے خلاف سخت نوٹس لیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کی سوچ رکھنے والے نر یندر مودی کو روکا جائے کشمیرمیں بھارتی افواج جو مظالم کر رہی ہے یہ بھی دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے اور آئے روز بے گناہ کشمیر یوں کو شہید کیا جارہا ہے 277دن سے کشمیر میں جاری بدتر ین کرفیو کے ذریعے بھارتی فوج نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ خاموشی ختم کر یں اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائیگا کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا۔