میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15جون کے بعد شروع ہوں گے:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15جون کے بعد میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ گذشتہ روز ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 15جون کے بعد10ویں اور 12 ویں جماعت کے امتحانات ترجیحی بنیاد پر ہوں گے جبکہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بعد میں شروع ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات کو ترجیح دی جائیگی تاکہ جامعات میں داخلے سے قبل ہی ان کے نتائج آسکیں۔