بھارت میں کورونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ3980اموات
بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث اب تک سب سے زیادہ تین ہزار نو سو اسی اموات ہوئیں جبکہ چار لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔بھارت کی وزارت صحت کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو کروڑ دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد دو لاکھ تیس ہزارسے زائد ہے۔