برازیل: منشیات فروشوں سے جھڑپ، پولیس اہلکار سمیت 25 افراد ہلاک
برازیل میں منشیات فروشوں سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ری ڈی جنیرو میں پولیس کو اطلاع ملی کہ جاکارے زنہو کے علاقے میں منشیات فروش گروہ بچوں کو اپنے گینگ میں شامل کرنے کی مہم چلارہے ہیں۔
اس اطلاع پر پولیس نے گینگ کیخلاف آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں منشیات فروشوں سے شدید جھڑپیں ہوئیں۔