شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس نےاعتراض لگا دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے رجوع کرنے پر لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگا دیا۔رجسٹرار آفس نے کہا کہ درخواست گزار نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی شہباز شریف کی درخواست پر عائد اعتراض پر سماعت کریں گے۔درخواست میں وفاقی حکومت، وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔