رحیم یارخان: مزداٹرک ٹرالر سے ٹکرا گیا ،2افرادجاںبحق،1زخمی
رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر مزدا ٹرک سامان لے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح رحیم یار خان میں قومی شاہراہ کے قریب مرغیاں سپلائی کرنیوالا مزداٹریک سامان لے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا۔میتوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ سپلائی کیلئے لے جانے والی سینکڑوں مرغیاں بھی حادثے میں ہلاک ہوگئیں جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔