مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3269340ہوگئیں
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3269340ہو گئیں،کیسز15کروڑ66لاکھ81ہز ار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں594006 اور کیسز3کروڑ33لاکھ69ہزار132ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرجہاں ہلاکتیں234071ہو گئیں ،کیسز2کروڑ14لاکھ85ہزار سے بڑھ گئے۔ برازیل میں400017افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ50لاکھ9ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں105850افراد جان کی بازی ہارچکے اور کیسز57لاکھ28ہزار تک پہنچ گئے ۔روس میںاموات112246ہو گئیں ،کیسز48لاکھ55ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں127583افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسز 44لاکھ28ہزار تک پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 40 لاکھ 42 ہزار سے زائد اور 1 کروڑ 93 لاکھ 69 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔