چینی خلائی راکٹ بے قابو ہوگیا، زمین پر کہیں بھی گر سکتا ہے۔ پینٹا گون
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون)نے کہا ہے کہ چینی خلائی راکٹ بے قابو ہوگیا، زمین پر کہیں بھی گر سکتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ بیجنگ کے خلائی سٹیشن سے لانگ مارچ 5بی راکٹ سے الگ ہوکرمدار سے باہر نکل چکا ہے، چینی راکٹ کی باڈی (آج )ہفتہ یا (کل) اتوار کو زمین پر گر سکتی ہے۔ بے قابو چینی راکٹ کہاں گرے گا ،پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے بیان میں کہا توقع ہے راکٹ سمندر یا اس قسم کی جگہ گرے گا۔ امید ہے راکٹ جہاں گرے گا وہاں کسی کو نقصان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریںگے۔لائیڈآسٹن نے کہا کہ چین کے بے قابو راکٹ کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں ۔راکٹ کا وزن1ٹن(ہزار کلوگرام)ہے۔ چین نے گزشتہ ماہ خلا میں اپنا علیحدہ خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا کریوماڈیول خلا کی طرف روانہ کیا تھا۔راکٹ جب واپس زمین کی طرف آ رہا تھا تو بے قابو ہوگیا۔ امریکی ماہرین کے مطابق100فٹ لمبا اور 16 فٹ چوڑا راکٹ زمین کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔