آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ جمعہ کو پاک فوج کے سربراہ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پرگفتگوکی گئی۔ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا خیر مقدم کیا۔دونوں ممالک کی جانب سے سلامتی اور امن کو قائم رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں اور تعاون کوبڑھانے پربھی اتفاق کیاگیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال سمیت خطے کی صورتحال اور چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔