ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ کورونا کی وبا ء کے پھیلائو کی تیسری لہر کے خطرے کے تناظر میں جمعہ کے اجتماعات میں کرونا سے بچائو کی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے گا۔آئمہ کرام اور خطیب اپنے خطبات میں اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی اور اس عالمی وباء سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔جمعتہ الوداع خصوصی اہمیت کا حامل ہے جو رمضان المبارک کے اختتام کی علامت ہے۔ادھر آج عالمی یوم القدس بھی منایا جا رہا ہے جس کا مقصد مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے ۔