پی آئی اے نے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا
اسلام آباد :پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، براہ راست پروازوں سےمسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، بحرین کے لیے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کردیا ، پہلی پروازپی کے189آج لاہورسے156مسافروں کولیکرروانہ ہوئی ، پی آئی اےبحرین کے لیے ہفتہ وار2پروازیں چلا رہی ہے. جمعہ کولاہورسےاوراتوارکواسلام آباد سےبحرین کیلئےپروازیں روانہ ہونگی اور براہ راست پروازوں سےمسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، اس حوالے سے پی آئی اے سی ای او کا کہنا ہے کہ منافع بخش روٹس پرپروازیں بحال کرناپلان کاحصہ ہے، مزیدبین الاقوامی مقامات کیلئےبھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔ خیال رہے سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو بحرین آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا وائرس کےباعث بحرین کیلئےفضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔