رمضان کے آخری چند دن احتیاط اور عید سادگی سے منائیں۔ اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے آخری چند دن احتیاط اور عید سادگی سے منائیں ۔انہوں نے جمعةالوداع کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان کے آخری چند دن احتیاط سے گزاریں جبکہ عید سادگی سے منائیے۔انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں۔وفاقی وزیر نے جمعتہ الوداع کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ StayHomeStaySafe کا بھی استعمال کیا ۔