شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کیساتھ مذاق ہے، فواد چودھری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت ملنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنا جلد فیصلہ تو پنچائیت میں نہیں ہوتا اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے وہ نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں سوال یہ ہے کہ کہ اس گارنٹی کا کیا بنا؟