ملک کے لیے اس وقت سب سے زیادہ خطرہ عمران خان ہے،سعید غنی
سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ مسجد نبویﷺمیں ہونے والے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پر ایسی حرکت بری سوچ والے ہی کر سکتے ہیں،عمران خان کو آئین و قانون کے تحت ہٹایا گیا ہے،عدلیہ اور اسٹبلشمنٹ نے آئین اور قانون کے مطابق کردار ادا کیا،عدم اعتماد جب جمع ہوا تو عمران خان نے شکر ادا کیا،عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں ان کو عدم اعتماد کا پتہ تھا، عمران خان جیسا نالائق وزیراعظم پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں آیا عمران خان اپنی نااہلی سے بچنے کیلئے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا چاہتا ہے،