میں کبھی اینٹی امریکا اور اینٹی یورپ نہیں رہا، عمران خان
اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ امریکا کو عادت تھی کہ حکم دیں اور یہاں لوگ اس پر سیلوٹ ماریں، بدقسمتی سے امریکیوں کو اپنی بات منوانے کیلیے حکم دینے کی عادت پڑی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پرویز مشرف امریکی دھمکی کا دباو نہ سہہ سکا، ملک کو امریکی جنگ کا حصہ بنا دیا، پاکستان نے امریکی وار آن ٹیرر میں شرکت کرنے کی سب سے بھاری قیمت ادا کی۔ عمران خان نے کہا کہ اتحادی افواج کو اکٹھا بھی کرلیں تو ان کی اموات اتنی نہیں ہوئیں، جتنی ہماری افواج کی ہوئیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکا کا کیا کام کہ ہماری پارٹی کے ان لوگوں سے ملے، جو ہم سے خوش نہیں تھے، امریکی انڈر سیکرٹری ڈونلڈ لیو نے پاکستانی سفیر کو دھمکی دی۔