ضمنی بلدیاتی الیکشن؛ سندھ کے 24 اضلاع میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی جاری

کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے 24 اضلاع کی 63 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہا تاہم پولنگ اسٹیشن کی حدود میں موجود افراد اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ کراچی کے 7 اضلاع میں 11 یوسیز اور 15 وارڈز کی 26 نشستوں پر جبکہ دیگر 17 اضلاع میں 37 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ اس موقع پر کراچی میں پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے. جبکہ 24 اضلاع میں 292 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 157 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ جیکب آباد، کشمور، شکارپور، نواب شاہ، سانگھڑ، مٹیاری، ٹنڈوالہیار اور جامشورو میں ایک ایک نشست پر پولنگ ہوگی جبکہ گھوٹکی، سکھر، خیرپور، بدین اور سجاول میں دو، دو نشستوں پر انتخاب ہوا۔