ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرنے والی کیوی ٹیم 50 ویں اوور میں 299 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرنے والی کیوی ٹیم 50 ویں اوور میں 299 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، ول ینگ 87،کپتان ٹام لیتھم 59 اور مارک چیپمین 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 7.3 اوور میں 32 رنز پر اس وقت گری جب نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام بلنڈل 22 گیندوں پر 15 رنز بنا کر محمد وسیم کے ہاتھوں واپس پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد ہنری نکولز آؤٹ ہوئے، انہوں نے 23 رنز بنائے، کیوی ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ول ینگ تھے جو 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے لیگ اسپنر شاداب خان نے آؤٹ کیا۔ دیگر بلے بازوں میں کول میکونچی 26، ریچن روندرا 28، ایڈم ملنے 3، ہنری شپلے 4، اش سودھی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ میٹ ہنری 4 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 3، اسامہ میر اور شاداب خان نے 2، 2 کیوی بلے بازوں کا شکار کیا جب کہ حارث رؤف اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دیگر بلے بازوں میں کول میکونچی 26، ریچن روندرا 28، ایڈم ملنے 3، ہنری شپلے 4، اش سودھی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ میٹ ہنری 4 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 3، اسامہ میر اور شاداب خان نے 2، 2 کیوی بلے بازوں کا شکار کیا جب کہ حارث رؤف اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔