کراچی میں دہشت گردی کی تازلہرمیں ایک شخص جاں بحق،،جب کہ مذہبی رہنما سمیت تین افراد زخمی ہوگئےہیں، جب کہ پولیس نے ڈکیت گروپ کے چارملزموں کوگرفتارکرلیا.
کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وارکے دو گروپوں میں دوبارہ لڑائی کے بعد علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے،،،جس پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ہے،،،جب کہ کلری کےعلاقے آگرہ تاج میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،،،جب کہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے،،،سچل کےعلاقے یونیورسٹی روڈ پربھی مسلح افرادکی فائرنگ سے مذہبی جماعت کارہنما سیدعلی محمد شاہ دوساتھیوں سمیت زخمی ہوگیا،،،دوسری طرف محمودآبادپولیس نے اعظم ٹاؤن کےقریب مقابلے کے بعد چارملزموں کوگرفتارکرکے تین پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی ہے.