خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ایک انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے۔ اسلام کے نام پر دو انسانوں کو جلائے جانے کے واقعے سے پوری دنیا میں دین مبین کی بدنامی ہوئی ہے

مولانا عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں علماء کے وفد نے کوٹ رادھا کشن کا دورہ کیا ۔اس موقع پر وفد نے مقتول مسیحی جوڑے کے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کی اور چرچ کا بھی دورہ کیا۔ خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے مسیحی جوڑے کے قتل کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، چند پیسوں کی خاطر اسلام کو بدنام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام اس قسم کے واقعات سے بچاو کے لئے عوام میں شعور پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔