سعودی عرب: قطیف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار جاں بحق
سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر قطیف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔عرب ذرائع کے مطابق بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی دوپہر قطیف کے وسطی علاقے البحاری میں پیش آیا جہاں سکیورٹی اہلکار کو دوران ڈیوٹی گولی مار دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔واضح رہے کہ قطیف میں ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے متعدد اہل کاروں کو نشانہ بنایا چکا ہے۔