امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی وزیراعظم عمران خان سے رہائی میں مدد کی اپیل
سفارتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں ان سے اپنی رہائی کیلئے مدد کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق خط عافیہ صدیقی نے ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل کو جیل میں ملاقات کے دوران تھمایا۔اب تک نے عافیہ صدیقی کےپیغام کی کاپی حاصل کرلی۔عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان اب میری رہائی میں بھی مدد کریں۔انہوں نے کہا عمران خان ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔