امریکہ مڈٹرم الیکشن: ایوان زیریں میں ڈیموکریٹس کی ریپبلکنز پر ایک سیٹ کی برتری
امریکہ میں مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج آنے شروع ہو گئے ہیں، ایوان زیریں میں ڈیموکریٹس کو ریپبلکنز پر ایک نشست کی برتری حاصل ہو گئی ہے، ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 281 نشستوں کا رزلٹ آ گیا ہے جس میں ریپبلکن پارٹی کی 140 اور ڈیموکریٹس نے 141 نشستیں حاصل کی ہیں۔
امریکہ میں مڈٹرم الیکشن کیلئے پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق کل شام 6 بجے شروع ہوئی، تاحال دستیاب نتائج کے مطابق کانگریس کے ایوان زیریں، ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 281 نشستوں کا رزلٹ آ گیا ہے، جس کے مطابق ریپبلکن پارٹی 140 جبکہ ڈیموکریٹس 141 نشستیں حاصل کر سکے ہیں۔ سینیٹ میں دونوں جماعتوں کی پارٹی پوزیشن ریپبلکن پارٹی کی 50 اور ڈیموکریٹس کی 38 نشستیں ہیں۔
موجودہ انتخابات امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں، نتائج سے پتہ چلے گا کہ امریکی عوام صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں۔