مائیک پومپیوکل شمالی کوریا کے سینئرعہدیدار کِم یانگ چول سے ملاقات کریں گے
امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیوجمعرات کے روز نیویارک میں شمالی کوریا کے سینئرعہدیدار کِم یانگ چول سے ملاقات کریں گے جس میں شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ادھر امریکہ اورچین جمعہ کو واشنگٹن میں سفارتی اورسیکیورٹی امورپر بات چیت کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو ،وزیردفاع جم میٹس اور چین کی پولٹ بیوروکے رکن Yang Jiechi اور وزیردفاع Wei Fenghe مذاکرات میں حصہ لیں گے۔