وزیر اعلیٰ پنجاب کی دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد ۔ اس تہوار کے موقع پر ہم ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ۔عثمان بزدار دیوالی کا تہوار خوشیوں کی علامت ہےایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے محبت،بھائی چارے اوررواداری میں اضافہ ہوتا ہے ۔عثمان بزدار یہ تہوارآپس میں بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات پیدا کرتا ہے۔دیوالی کا تہوار ہمیں اس عزم کو دہرانے کا موقع دیتا ہے کہ ہم مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔عثمان بزدار نئے پاکستان میں بسنے والے تمام شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں ۔عثمان بزداراگر ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونگے تو بھائی چارہ، اخوت اور امن کا پیغام عام ہو گا۔عثمان بزدار آج کے دن ہم سب کو محبت، برداشت، تحمل اور روادار ی کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرناہے ۔