فرانس: پرانی عمارتیں منہدم ہونے سے کم از کم 8 افراد ہلاک
فرانس کے ساحلی شہر مارسے میں کئی پرانی رہائشی عمارتیں گرنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔ امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبی3 لاشیں نکال لیں جبکہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔ امدادی کاموں میں تقریباً 2 سو اہلکار مصروف ہیں اور 15میٹر بلند ملبے کے ڈھیر صاف کرنے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بنا پر متعدد پرانے مکانات یکدم منہدم ہو گئے تھے۔