ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر سوئٹزرلینڈ کی مخالفت
سوئس کنفڈریشن کے چیئرمین نے ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ایلین بیرسیٹ نے ایک پریس کانفرنس میں غیر ملکی میڈیا سے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی سے آئندہ کی راہیں مزید سخت ہو جائیں گی، ایٹمی معاہدے پر برن کی حمایت پر تاکید کی۔انھوں نے رواں سال کے اوائل میں آئی اے ای اے کے اجلاس میں اپنی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سوئس کنفڈریشن کا پیغام یہ ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کر رہا ہے۔ انھوں نے ایٹمی معاہدے کو کارآمد بتاتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے پر تمام فریقوں کی جانب سے مکمل طور پر عمل کئے جانے کی ضرورت ہے۔