پاک ایران راہداری گیٹ 2ہفتوں بعد بھی نہ کھل سکا
بلوچستان سے ملحقہ تفتان کے قریب پاک ایران سرحد زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ 2ہفتوں بعد بھی نہ کھولا جاسکا۔لیویز حکام کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ گذ شتہ تقریبا دوہفتے سے بند ہے ،زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ ایرانی سرحدی حکام کی جا نب سے بند کیا گیا ۔ زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ بند ہونے سے مقا می افراد کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کربلا جانے والے زائرین بھی ذہنی کوفت کا شکار ہیں ۔دوسری جانب گیٹ کی بند ش سے سامان کی ترسیل بھی معطل ہے، ایرانی حکام سے گیٹ کی بندش کے معاملے پر رابطہ بھی کیا گیا لیکن تاحال کوئی صورتحال واضح نہیں ۔