پاک فوج کے ایک اور بہادر افسرنے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کی ہے، کیپٹن ضرغام فرید کی شہادت پر قوم کو فخر ہے:عثمان بزدار
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن ضر غام فرید کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کیا۔وزیر اعلی نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہیدہونے والے کیپٹن ضرغام فرید کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہیدکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے زخمی سپاہی ریحان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاک فوج کے ایک اور بہادر افسرنے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کی ہے اور کیپٹن ضرغام فرید کی شہادت پر قوم کو فخر ہے۔ پاک دھرتی کیپٹن ضرغام فرید جیسے جری سپوتوں کی شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتی ۔انہوں نے کہاکہ شہدا ء نے اپنے قیمتی خون سے پاکستان میں امن کی تاریخ رقم کی ہے ۔وطن میں قیام امن کی خاطر شہید ہونے والے بہادر سپوت پاک دھرتی کی شان ہیں اوران بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔