اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس ،گندم کی امدادی قیمت 1300روپےفی من مقرر،ر پچاس ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی ہدایت
اسلام آبادمیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گندم کی امدادی قیمت تیرہ سو روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ
وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت اجلاس ہوا،جس میں کاشتکاروں کے لئے مناسب مقدار میں کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کےلئے فوری طور پر پچاس ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں فاطمہ فرٹیلائیزر اورایگری ٹیک فرٹیلائیزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی بھی اجازت دی گئی۔کمیٹی نے پاکستان سٹیٹ آئل کو گردشی قرضے کی رقم کے اجرا کامعاملہ موخر کردیا۔
کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ستمبر کےمہینے کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی ، اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے وفات پانےوالے ریٹائرڈ ملازمین کی بیواوں کو چار ماہ کی رکی ہوئی پنشن کی ادائیگی کے لئے رقم کے اجرا کی بھی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت پیداوار سے کہا کہ وہ پاکستان سٹیل ملز کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کر نے کے لئے تجاویز دے