وزیراعظم عمران خان ہفتہ کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے
وزیراعظم عمران خان ہفتہ کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جس کا مقصد بھارت سے آنے والے سکھوں کو پاکستان کے ضلع نارروال میں واقع کرتارپورہ میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب تک رسائی فراہم کرنا ہے۔اس راہداری کو بابا گورو نانک دیو جی کی پانچ سو پچاسویں یوم پیدائش کی تقریبات کے موقع پر کھلا جارہا ہے جو منگل سے شروع ہورہی ہے۔یہ اہم منصوبہ خطے میں امن سازی کے اقدامات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کےلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کیا گیا جسے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔اس پورے منصوبے کےلئے فنڈ پاکستان کی طرف سے فراہم کئے گئے ہیں جوکہ سکھ برادری کےلئے ایک تحفہ ہے۔اس سےپہلے یہ گوردارہ چار ایکڑ اراضی پر تعمیر کیاگیا تھا جسے اب آٹھ سو ایکڑ تک توسیع دی گئی ہے۔جن میں سے ایک سو چار ایکڑعمارت اور اس کے برآمدوں کی تعمیر کےلئے استعمال کی گئی ہے۔چھتیس ایکڑاراضی جہاں بابا گورو نانک کاشتکاری کرتے تھےKheti صاحب کے عنوان سے شجرکاری کےلئے مختص کی گئی ہے۔سکھ یاتریوں کا یہ دورہ ویزے کےبغیر ہوگا اور معاہدے کے تحت سکھ یاتری دیگر خدمات کی فیس کی مد میں بیس ڈالرکی معمولی رقم ادا کریں گے،تاہم وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری اور گرو دیو جی کی یوم پیدائش کے موقع پر بہترین سہولیات کے طور پرپاکستان آنےوالے سکھ یاتریوں کےلئے پاسپورٹ اور فیس کی شرائط معاف کردی ہیں۔