لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب اسلام آباد ، جہلم، سرگودھا ،خوشاب،راولپنڈی، چکوال ،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آ باد ،نارووال ، سیالکوٹ ، بھکر ، لا ہورسمیت مختلف شہروں میںمطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ اس کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے ۔گلگت ، بلتستان اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمےت راولپنڈی، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، اسلام آباد میں موسم خشک اور ابر آلو د رہا ۔ بدھ کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 19 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 17 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد رہا۔