اداکارہ میرا کا تکذیب نکاح کیس سماعت3 دسمبر تک ملتوی
سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت3 دسمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر فیملی کورٹ سے اداکارہ میرا کا ریکارڈ ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی ،اداکارہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں نے نکاح نہیں کیا،فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ۔دلا ئئل سنے کے بعد ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور نے فلمسٹار میرا کا تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت3 دسمبر تک ملتوی کرتے ہو ئے آئندہ سماعت پر فیملی کورٹ سے اداکارہ کے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔