شاہد خاقان عباسی کی نجی اسپتال میں کامیاب سرجری
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نجی اسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی ہے، شاہد خاقان عباسی کو سرجری کے بعد کمرے میں منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسپتال میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ہرنیا کا آپریشن کامیاب رہا، شاہد خاقان عباسی کو سرجری کے بعد کمرے میں منتقل کردیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مکمل ہوش میں آنے کے لیے 5 گھنٹے درکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان کو سرجری کے لیے 4 نومبرکو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، شاہد خاقان عباسی کا ہرنیا کا آپریشن 4 نومبر کو ہونا تھا، بلڈ پریشر بڑھنے پر سرجری مؤخر کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان کو مزید ایک ہفتے اسپتال میں زیرعلاج رکھا جائے گا، شاہد خاقان عباسی نجی اسپتال سے ذاتی خرچ پر علاج کرا رہے ہیں۔ پمز کے ڈاکٹرز نے گزشتہ ماہ شاہد خاقان کو ہرنیا کی سرجری تجویز کی تھی۔