بغداد میں واقع ویران ریستوران عرا قی احتجاجی مظاہرین کا مسکن
عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع ایک ویران ریستوران جہاں عراقی اکثر احتجاج کرنے جاتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق بغداد میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ گز شتہ دنوں سے جا ری ہے ،ہزاروں حکومت مخالف عراقیوں نے بغداد کے مرکز میں واقع ایک ویران عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس عمارت کا نام ’ترک ریسٹورانٹ‘ ہے جسے 1980 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ 2003 میں امریکہ کی سربراہی والے اتحاد میں اس پر بمباری کی گئی اور یہ تب سے ہی یہ ویران ہے۔واضح رہے کہ بغداد کے تحریر چوک میں مظا ہر ین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ان مظاہروں میں نسلی اور فرقہ وار پہچان سے ہٹ کر عراقی شہری شرکت کررہے ہیں اور ان کی بدولت اس احتجاجی تحریک نے بھی زور پکڑا ہے۔