خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشیں جاری
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں جاری ہیں جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان اور صوبے کے دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں تیمرگرہ میں 10ملی میٹر، کالام میں 18ملی میٹر، چترال 8، دیر29 اورمالم جبہ میں24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔