پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی41ہزار کی نفسیاتی حد گرگئی اور انڈیکس339.69پوائنٹس کی کمی سے40731.61پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص فروخت کے دباو کے باعث60.76 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 47ارب 75کروڑ57لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت62لاکھ 16ہزار شیئرز کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی امریکی انتخابات میں بے یقینی کی کی کیفیت کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباو بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی حد بھی برقرار نہ رہ سکی مندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 339.69پوائنٹس کی کمی سے40731.61پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 161.46پوائنٹس کی کمی سے17081.79پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 181.12پوائنٹس کی کمی سے28667.51پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔