پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرےگی : شہبازگل
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے وزیراعظم ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ نا اہل لیگ کے پاس تین دہائیوں کی حکمرانی کے بعد بھی بتانے کیلئے سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں ہے جبکہ خان نے کل سوات میں اور آج حافظ آباد (نئے ہسپتال یونیورسٹی) میں صحت، تعلیم، سیاحت اورغریب کو ریلیف دے کراپنی ترجیحات بتا دی ہیں، ان کاکہنا تھا کہ عوام کیلئے فرق کرنا آسان ہے کہ کون کام کر رہا ہے اور کون کام خراب۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آج ریاست کے جتنے مسائل ہیں انکی بنیادی وجہ آپکی کرپشن، لوٹ مار ڈاکہ زنی ہے، لیکن آپ کو یاد دلاتا جاؤں کہ ہم آپ سے کرپشن کا سوال پوچھیں گے اور ہر صورت آپکو اسکا جواب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت میں آپ کا روز کا رونا....وجہ،آپکو سامنے نظر آنے والی صاف شکست پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کرے گی۔